53

فیشل واقعی جلد کے لیے اچھا ہوتا ہے؟

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

اگر آپ کے چہرے کی جلد کی نرمی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے تو اس کی ایک وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔ اکثر خواتین آج کل کی مصروفیات میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کرنا بھول جاتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی غذا میں پھل اور مختلف سبزیوں کا استعمال یقینی بنالیں تو واضح فرق محسوس کریں گی کیونکہ ان کے ذریعے مختلف قسم کے منرلز اور وٹامن آپ کے خون میں شامل ہوکر جلد پر اثرانداز ہونگے۔ آج کل خواتین میں فیشل کا رجحان بہت زیادہ پایا جارہا ہے لیکن سوچنے کی بات یہاں یہ ہے کہ کیا فیشل آپ کی جلد کے لیے واقعی اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے  چہرے کا مساج اہم ہوتا ہے اور اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔

* فیشل کرنے سے چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے۔

* فیشل سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔

* فیشل کی عادت چہرے پر چمک لے آتی ہے اور جھریاں نہیں پڑنے دیتی۔

* فیشل سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے اور تمام گرد و غبار نکل جاتا ہے۔

* فیشل سے چہرے پر موجود بدنما داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور چہرے کو نئی تازگی مل جاتی ہے۔

فیشل کروانے کی کوئی عمر طے نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اگر فیشل 25 سال کی عمر میں کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر لڑکیوں کی اسکن حساس ہوتی ہے اور ان کے چہرہ مختلف پروڈکٹ کے استعمال سے ان مصنوعات کے مضر اثرات کا شکار بن جاتا ہے۔ کچھ ماہر بیوٹیشنز اس حوالے سے کہتے ہیں کہ فیشل کروانے کی عمر کم سے کم 20 سال ہوتی ہے لیکن چہرے کی جلد کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں