42

سندھ بھر کےسی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹوں کے لیے کھول دئیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ بندش کے بعد آج اتوار کی صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے گئے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں