79

بیف سٹیک… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-

بیف۔ آدھا کلو کا پیس بون لیس
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چاہے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ چاپڈ
مسٹرڈ پیسٹ۔ ۲ کھانے کا چمچ
سویا ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
ریڈ چلی ساس۔ ۲-۳ کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مکھن۔ ۲ کھانے کے چمچ
کریم۔ آدھا کپ
آلوز۔ آدھا کپ

ترکیب:-
۱- بیف کو ہیمر کے ساتھ فلیٹ کر لیں پھر نمک، کالی مرچ ، سویا ساس اور مسٹرڈ پیسٹ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں اس کے بعدگرل کر لیں
۲-ایک پین میں مکھن ڈالیں ساتھ ہی چاپڈ لہسن ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر ریڈ چلی ساس ڈال کر ۲-۳ منٹ پکائیں پھر کریم شامل کریں اگر ضرورت ہو تو سفید مرچ پاؤڈر اور نمک بھی شامل کریں آکر میں آلوز ڈال کر ۱-۲ منٹ تک پکائیں مزیدار کریمی ساس تیار ہے گرل کئے ہوئے سٹیک کے اوپر ڈال کر گرما گرم پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں