44

بھارت: مسلم طالبات پر کالج میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد

پٹنا (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی۔

بہار کے دارالحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’تمام طُلباء کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گے جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ ہوگا‘۔

نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کیخلاف کالج کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔

علاوہ ازیں جب خبر میڈیا میں پہنچی اور اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں