67

نیو ٹیلا چاکلیٹ چپ کوکیز… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
نیو ٹیلا۔ ۱-۲ چائے کے چمچ
مکھن۔ ایک کپ
میدہ۔ اڑھائی کپ
بیکنگ سوڈا۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ آدھا چائے کا چمچ
براؤن شوگر۔ ایک کپ
وائٹ شوگر۔ آدھا کپ
انڈے۔ ۲ عدد
ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
چاکلیٹ چپس۔ ایک کپ
ترکیب:-
۱-ایک ٹرے میں بٹر پیپر بچھا کر اسکے اوپر نیو ٹیلا کے چھوٹے چھوٹےڈاٹس چمچ کی مدد سے رکھیں اور ایک گھنٹے کیلئے فریزر میں رکھ کے فریز کر لیں
۲-اب ایک پین میں مکھن لیں اور اسے ہلکی آنچ پر پگھلا لیں پھر اسے ایک باؤل میں ڈال کر روم ٹیمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں
۳-ایک باؤل میں میدہ لیں اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
۴-اب ٹھنڈے کئے ہوۓ مکھن میں براؤن شوگر اور وائٹ شوگر ڈال کر اچھی طرح بیٹ کر لیں اسکے بعد ایک ایک کر انڈہ اس میں شامل کریں اور ساتھ ساتھ بیٹ کرتے جائیں ساتھ ہی ونیلا ایسنس شامل کریں اسکے بعد میدہ کا مکسچر آہستہ آہستہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرتے جائیں آخر میں چاکلیٹ چپس ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں اور آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں
۵-آمیزے کو فریج میں سے نکالیں اور چمچ کی مدد سے تقریباً ایک چمچ آمیزہ ہاتھ پر پھیلائیں اب اس پھیلے ہوئے آمیزہ میں فریز کئے ہوئے نیو ٹیلا کا ایک پیس رکھیں اور اسے آمیزے سے کور کر کے ایک چھوٹی سی بال بنا لیں اسی طرح ساری بالز بنا کر بیکنگ ٹرے میں رکھتے جائیں اب ان بالز کو ۱۸۰ ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کر لیں مزیدار کوکیز تیار ہیں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں