51

موجودہ حکومت سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے مخلص نہیں: پاکستان سرائیکی پارٹی

ملتان(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام آج چوک ناگ شاہ ملتان موجودہ حکمران کے خلاف اور سرائیکستان صوبہ کے قیام کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے کی قیادت پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کی جبکہ مظاہرے میں چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، سلطان محمود کلاچی، پارٹی ترجمان ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، لائر ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، عبدالرزاق، صادق سمرا، صابر لنگاہ، جاویدشانی، جعفر حسین شاہ، مہر ربنواز چاون،ملک یعقوب وینس اور ملک رضوان ہمڑ سمیت سیکڑوں کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی.

مظاہرے میں حکمرانوں کے 100 دن کا وعدہ وفا نہ کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور لاہور سے آزادی کا مطالبہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی موجودہ حکومت شروع دن سے ہی سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے مخلص نہ تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں