106

لودھراں: نئے ڈی پی او سید کرارحسین نے چارج سنبھال لیا، ضلع بھر میں امن کے قیام کا عزم

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ترجمان پولیس

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
نئے ڈی پی او نے دفتر میں تعینات تمام افسران ، برانچ انچارجز اور عملے سے فرداً فرداًملاقات بھی کی۔

ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ، کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ ہم سب کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا ۔ہمیں پولیس کی وردی کی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے۔ لوگوں کی خدمت کرنا پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

سب مل کرملک و قوم اور محکمہ کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں