50

شیمو کتنے دنوں بعد کرنا چاہیے؟

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

شیمپو کا انحصار بالوں کی قسموں پر ہوتاہے. بالوں کو دو تین دن بعد شیمپو کیا جاتا ہے لیکن اس صورت میں کہ آپ کے بال oilly ہوں. اگر آپ کے بال خشک ہوں تو دس دن کے بعد شیمپو کا استعمال کریں.
ہلکے رنگ کے بالوں کو یعنی بالکل سیاہ نہ ہوں تو ان کو زیادہ شیمپو کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی. اگر بالوں کا رنگ زیادہ گہرا یعنی بالکل براؤن ہو تو ان پر شیمپو کے استعمال کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی. زیادہ شیمپوکرنے کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب بالوں کی چمک میں فرق آتا ہے.
اگر آپ کے بال خشک ہوں تو LANOL LIVE BASE SHAMPOO استعمال کرنا چاہیے اس سے بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہو جاتی ہے اور بالوں میں جتنا بھی تیل لگا ہو وہ فورآٓ نکل جاتا ہے. نارمل بالوں میں نیوبل شیمپو زیادہ مفید ہوتا ہے.
شیمپو کے استعمال کرنے سے پہلے بالوں میں نیم گرم پانی ڈال کر تمام بالوں کو گیلا کرلیں، پھر حسب ضرورت شیمپو بالوں میں ڈال لیں اور انگلیوں سے بالوں کا آہستہ آہستہ مساج کریں تاکہ شیمپو تمام بالوں میں اچھی طرح پھیل جائے، پھر بالوں کو نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں.
شیمپو دھونے کے بعد بالوں میں CREME KINSE یا دو چمچ لیموں کا رس یا سرکہ کے چند قطرے بالوں میں ڈال کر ہلکا مساج کریں اس سے شیمپو کے اثرات ختم ہو جائیں گے.
بالوں کو خشک ہونے کے بعد کنگھی کریں، گیلے بالوں میں کنگھی کرنے سے بال ٹوٹ جاتے ہیں.

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، ککنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں