54

انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون کے سوشل میڈیا پر چرچے

نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مشہور اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہوگئیں۔

انجلینا کی ہم شکل روسی خاتون کی خوبصورتی کے چرچے ہونے لگے، صارفین علینا تاراخووا کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں وہ بالکل انجلینا جولی دکھائی دے رہی ہیں۔

علینا کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20000 سے کم ہے اس حقیقت کے باوجود موجودہ صارفین کی کثیر تعداد نے ان کی خوبصورتی کا نوٹس لینا شروع کردیا۔

آن لائن شائع کردہ ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے علینا کے پرستاروں نے ان کی تعریف کی اور خوبصورتی کا راز شیئر کرنے کو بھی کہا۔

لینا کی جہاں تعریف کی گئی وہیں ناقدین نے بھی تبصروں میں حصہ لیا اور کچھ نے دعویٰ کیا کہ ان کی نظر میں یہ سب پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق علینا کا طرز زندگی معمولی ہے اور اس کا موازنا ہالی ووڈ اداکارہ سے نہیں کیا جاسکتا ہے، علینا اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے زیادہ تر وقت صرف کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں