82

کرنچی فرائیڈ چکن … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن۔ ایک کلو
نمک۔ ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
پیپریکا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
ٹاٹری پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ۔ ۲ کھانے کےچمچ
چلی ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سویا ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
میدہ۔ ۵ کپ
این جی پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
ریڈ چلی پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
تیل۔ تلنے کیلئے
ترکیب:-
۱-چکن میں نمک، سفید مرچ پاؤڈر،پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، مسٹرڈ پاؤڈر، ٹاٹری پاؤڈر،سرکہ،چلی ساس اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ۵-۶ گھنٹے کیلئے میری نیشن کیلئے رکھ دیں۔
۲-ایک باؤل میں میدہ ڈالیں اس میں این جی پاؤڈر، ریڈ چلی پاؤڈر اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس می میرینیٹڈ چکن کےایک پیس کو اچھی طرح مکس کریں تقریباً ایک منٹ تک پھر اسی پیس کو ٹھنڈے برف والے پانی میں ڈپ کریں اسکے بعد دوبارہ میدے کے آمیزے میں اچھی طرح کوٹنگ کریں اب باقی سارے چکن کے پیس بھی یہی عمل دوہرا کے کوٹ کر لیں۔
۳- اب اس کوٹڈ چکن کو گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں اور مزیدار کرپسی چکن کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں