50

بھارتی اداکارہ میراچوپڑا بھی صبا قمر کی مداح نکلی

بمبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ میرا چوپڑا نے پاکستانی اداکارہ صباء قمر کی اداکاری کی تعریف کی۔

میرا چوپڑا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ صباء قمر کی اداکاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے پاکستان کا بہترین شو جس کا نام ’باغی‘ ہے ابھی دیکھ کر ختم کیا ہے‘۔

میرا چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ٹوئٹر پر کسی نے بھی مجھے اسے دیکھنے کی تجویز نہیں کی، اس کی کہانی بے حد اچھی ہے‘۔

بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا نے صباء قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے بارے میں کیا کہوں ان کی تو بات ہی الگ ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ صباء قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی مقبول ہیں۔

صباء قمر نے نا صرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے فلموں میں چار چاند لگائے ہیں بلکہ انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔

صباء قمر نے 2017 میں بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی تھی جس میں ان کے ساتھ بھارتی اداکار عرفان تھے۔

اداکارہ حال ہی میں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’کملی‘ میں اداکاری کر رہی ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں