93

ملتانی فرائی فش … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مچھلی۔ ایک کل
تیل۔ تلنے کیلئے
ہرا لہسن۔ ۴ گٹھیاں
ہرا دھنیا۔ ۴ گٹھیاں
ہری مرچ۔ ۷-۸ عدد
ادرک۔ ۲ انچ کا ٹکڑا
لیموں۔ ۲-۳ عدد
اجوائن۔ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ
ریڈ کرش چلی۔ ۲ چائے کے چمچ
نمک. حسب ذائقہ

ترکیب:-
۱- مچھلی کو نمک لگا کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں پھر دھو کر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔
۲-ہرا لہسن ہرا دھنیا ہری مرچ اور ادرک کو اچھی طرح پیس لیں اب اس مصالحہ میں سرخ مرچ، زیرہ، اجوائن، نمک اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اب یہ مصالحہ مچھلی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگا لیں اور ۴-۶ گھنٹے کیلئے میری نیشن کیلئے رکھ دیں۔
۳-ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور میری نیٹڈ فش کو مصالحہ اتار کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ ساتھ ہی باقی بچے ہوئے مصالحے کو علیحدہ پین میں ہلکا سا تیل ڈال پکا لیں اور مچھلی کے ساتھ پیش کریں مزیدار ملتانی مچھلی تیار ہے مزے لے کر کھائیں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں