102

مِسی روٹی… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مکئی کا آٹا۔ ۲ کپ
تیل۔ ۲ کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا خشک۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ۔ آدھا چائے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد چاپ کیا ہوا
مٹر۔ ایک کپ باریک پیس لیں
میتھی۔ آدھا کپ
ہری مرچ۔ ۲-۳ عدد پسی ہوئی
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چٹکی
گھی۔ حسب ضرورت
پانی حسب ضرورت

ترکیب:-
ا- تمام اشیاء کو باؤل میں ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ لیں گوندھنے کے بعد آٹے کو ۲ چمچ تیل کے ساتھ گریس کر کے ۱۵ منٹ کیلئے میری نیشن کیلئے رکھ دیں
۲- اب آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر توے پر گھی لگا کر پکاتے جائیں گرما گرم مِسی روٹیاں مکھن لسی اچار کیچپ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں