39

زنگ آلود نیل کٹر کو قابل استعمال بنانے کا آسان حل

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

اکثر ہم نیل کٹر زنگ لگنے کے باعث پھینک دیتے ہیں یا زنگ لگنے کے باوجود خراب نیل کٹر کا ہی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ زنگ والا نیل کٹر استعمال کرنا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔اس لیے زنگ لگے نیل کٹر کے استعمال سے گریز کریں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے آپ زنگ لگے نیل کٹر کو صاف کرسکتے ہیں۔

* ایک گلاس میں سرکہ ڈالیں اور اس میں نیل کٹر ڈبو دیں۔

* اب اس کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

* اس کے بعد نیل کٹر سرکے سے نکال لیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں اور خشک کرلیں۔

* اس طریقے سے زنگ لگا نیل کٹر بالکل صاف ہوجائے گا اور استعمال کے قابل بن جائے گا۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، کوکنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں