139

کہروڑپکا: تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے خاتون ٹیچر دو بچوں سمیت جانبحق

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ سے) کہروڑپکا کے نواحی علاقہ میں صبح سویرے خوفناک حادثہ، سرکاری سکول ٹیچر اپنے دو بچوں سمیت جانبحق.

تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقہ ہیڈ مانجھا میں گاڑی نہر میں جاگری۔ سرکاری سکول ٹیچر ماں سمیت بیٹااوربیٹی موقع پر جانبحق،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی۔

ذارئع کے مطابق جانبحق ھونے والی ثمینہ سرکاری سکول ٹیچر تھی۔جو کہ اپنےبچوں کو لیکر سکول جارہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔

جاں بحق ھونے والوں میں 34 سالہ ثمینہ شریف اور دو بچے 7 سالہ محمد حسیب اور 3 سالہ اقراء شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں