47

کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے دو بھائی لاپتہ، ،قدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں بنگلے پر ملازمت کرنے والے دو بھائی لاپتہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ڈیفنس کے علاقے نارتھ سرکل ایونیو کے قریب بنگلے سے لاپتا ہوئے، لاپتا ہونے والے حسین اور ابراہیم بنگلے میں ملازم تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعےکا مقدمہ لاپتا ہونے والے لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقدمہ ڈیفنس تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے لڑکوں کے بھائی منظور کا کہنا ہے کہ میرے بھائیوں کے اغواء کا واقعہ 16جنوری کی رات 11 بجے پیش آیا۔

منظور کا بتانا ہے کہ 17 جنوری کی صبح کزن نے بھائیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں