44

اسکردو: سردی کی شدت جاری، نظام زندگی مفلوج

سکردو(ویب ڈیسک) بلتستان گذشتہ تین دنوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ،یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہرآئندہ کئی روز تک جاری رہے گی.

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے پائپ لائنوں میں برف جم جانے کے باعث گھریلو مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے خاص طورپر گھریلوخواتین ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں.

شدید سردی کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے مسائل میں دگنا اضافہ کردیا ہے شدید سردی سے بچنے کیلئے بلتستان کی آدھی آبادی گرم علاقوں راولپنڈی اسلام لاہور کراچی اور دیگر علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے ہی جس کی وجہ سے علاقے کی معیشت داو پر لگ گئی ہے.

یاد رہےکہ دو روز قبل درجہ منفی 25سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا.

شہریوں سڑکوں پر موجود برف کو ہٹانے میں غیر معمولی تاخیر اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ بلتستان میں جنگل کا قانون چل رہاہے ہر شے جام ہونے کے باوجود انتظامیہ بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں