45

دال چنا فرائی … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چنے کی دال۔ ۲ کپ
تیل۔ کوارٹر کپ
سرخ مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
پیاز۔ ۲ عدد
ثماٹر۔ ۳ عدد
سفید زیرہ ثابت۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ثابت۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ کوارٹر چائے کا چمچ
ادرک۔ 2 انچ کا ٹکڑا باریک کٹی ہوئی
ہری مرچ۔ ۳-۴ عدد۔ باریک کٹے ہوئے
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا

ترکیب:-
۱- چنے کی دال کو بھگو لیں پھر نمک ڈال کر ابال لیں
۲-پین میں تیل ڈال کر اس میں پیاز ٹماٹر اکٹھے شامل کریں جب گل جائیں تو سرخ مرچ، کالی مرچ، نمک،زیرہ اور ہلدی شامل کر کے مصالحہ بنا لیں پھر دال ڈال کر بھون لیں آخر میں ہری مرچ ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر دم پر لگا دیں جھٹ پٹ فرائی دال تیار۔ چٹخارے لے کے کھائیں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں