46

جوؤں سے چھٹکارہ حاصل کرنیکا آسان گھریلو ٹوٹکا

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

سرکی جوئیں شرمندگی کا باعث بنتی ہیں سر میں جوؤں کی موجودگی کئی طرح کی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں ان میں غیر معیاری شیمپو کا استعمال، گیلے بالوں کو ڈھانپ لینا ،سر کی اچھی طرح صفائی نہ کرنا ،کسی کا اسکارف ، تکیہ یا کنگھا استعمال کرنا شامل ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے کافی لوگ اینٹی لائس شیمپو کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے تو اس کا آسان سا علاج ہے جس سے ہمیشہ کے لئے جوئیں ختم ہوجائیگی ۔

اجزاء:-
نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ

استعمال کا طریقہ:-
ایک پیالی میں نمک اور نیم کے پتوں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد نیم کے پتوں کو اچھی طرح پیس کر اس کا رس نکال لیں اور اب اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور 30 منٹ بعد بال دھولیں اگر چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتے ہیں۔اسے ہقتے میں ایک دفعہ استعمال کرنا ہے ایک دفعہ کے استعمال سے ہی جوئیں مر جائینگی ۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، کوکنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں