66

ہاٹ شاٹ ونگز… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن ونگز۔ ایک کلو
اویسٹر شائر ساس۔ ۴ کھانے کے چمچ
پیپریکا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
میدہ۔ ایک کپ
انڈے۔ ۲ عدد
تیل۔ ۳ کھانے کے چمچ+ تلنے کیلئے تیل
ٹماٹو کیچپ۔ آدھا کپ
ریڈ کرش چلی۔ ۳ کھانے کے چمچ
اویسٹر شائر ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
باربی کیو ساس۔ ۴ کھانے کے چمچ
سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہرا پیاز۔ گارنش کیلئے
ترکیب:-
۱- چکن ونگز کو باؤل میں ڈال کر اس میں انڈے،تیل ،اویسٹر شائر ساس، پیپریکا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر،مسٹرڈ پیسٹ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک گھنٹے کیلئے میری نیشن کیلئے رکھ دیں پھر میری نیٹڈ ونگز کو میدہ میں ٹاس کر کے ڈیپ فرائی کر لیں
۲- ایک پین میں کیچپ، ریڈ کرش چلی، اویسٹر شائر ساس، بار بی کیو ساس اور سرکہ ڈال کر اس ساس کو پکا لیں اگر ساس زیادہ گاڑھی ہو تو تھوڑا پانی ایڈ کر لیں۔ اب فرائیڈ چکن کو فورک کر کے اس ساس میں ہلکا سا پکا لیں مزیدار ونگز تیار ہیں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں