53

چوری … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
آٹا۔ ایک کلو
دیسی گھی۔ آدھا کلو
چینی۔ ایک کلو
چھوٹی الائچی۔ ۱۰ گرام
پستہ۔ ۵۰ گرام
بادام۔ ۵۰ گرام

ترکیب:-
۱-آٹے میں ایک پاؤ دیسی گھی ملا کر سخت سخت گوندھ لیں۔
۲-آٹے کی موٹی موٹی روٹیاں بنا کر ساتھ ساتھ گرم روٹیاں دورے ڈنڈے میں ڈال کر کوٹتے جائیں اور چھان لیں
۳-اب اس میں بچا ہوا دیسی گھی، چینی ،کٹی ہوئی الائچیاں اور کرش کئے ہوئے بادام پستے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں مزیدار چوری تیار ہے۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں