48

قومی وقار کو بلند کرنے کے لیے حکومت ثقافتی پروگرام منعقعد کرئے: جمال شاہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکار و آرٹس فیسٹول کے صدر جمال شاہ کا کہنا قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں، ثقافت اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد آرٹس فیسٹول کے صدر جمال شاہ کا کہنا ہے کہ قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں کیوں کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ملک ہے، ثقافت اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فن کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد فن کاروں اور ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ رواں برس میں اسلام آباد فیسٹول 2020 کا انعقاد کیا جائے تاکہ فیسٹول میں مقامی فنکاروں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو دعوت دی جا سکے۔

مال شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فنکار دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ آئی ایف اے کا مقصد فن کاروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے فن کار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا سکیں اور فن کار یا ہنر مند ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد آرٹس فیسٹول 2019 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کے ممتاز مصور استاد بشیر احمد، آئی ایف اے کی آمنہ شاہ، اسلام آباد کلب کے سیکرٹری شہریار مرزا، معروف مصور ثوبیہ نقش ممتاز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں