73

چاکلیٹ پڈنگ ۔۔۔ تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-

ڈارک چاکلیٹ۔ ۶۰ گرام
چینی۔ آدھا کپ
کارن سٹارچ۔ ۳ کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر۔ ۲ کھانے کے چمچ
نمک۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
دودھ۔ ۲ کپ
ہیوی کریم۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب:-
۱- پین میں چینی، کوکو پاؤڈر، کارن سٹارچ اور نمک یعنی تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں
۲- اب اس آمیزے میں ۲ کپ دودھ آہستہ آہستہ شامل کریں اور ساتھ ہلکی آنچ پر چولہا جلا دیں اور چمچ ساتھ چلاتے جائیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد ہیوی کریم شامل کریں اسکے بعد ڈارک چاکلیٹ کو کرش کر کے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں جب یک جان ہوجائے تو چولہا بند کر کے ونیلا ایسنس شامل کریں اور کپس میں ڈال کے ٹھنڈا کر لیں پھر چاکلیٹ اور کریم سے گارنش کر کے پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں