56

کشمیری چائے … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
پانی۔ ۴ کپ
کشمیری چائے کے پتے۔ ۴ کھانے کے چمچ
بادیان کا پھول۔ ایک عدد
لونگ۔ ۳-۴ عدد
چھوٹی الائچی۔ ۳-۴ عدد
نمک۔ آدھا کھانے کا چمچ
بیکنگ سوڈا۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی۔ ۲ کپ
دودھ۔ اڑھائی کپ
بادام کرش کئے ہوئے۔ آدھا کھانے کا چمچ
پستے کرش کئے ہوئے۔ ایک کھانے کے چمچ
چینی۔ حسب ذائقہ

ترکیب:-
۱- پین میں ۴ کپ پانی لیں اس میں کشمیری چائے کے پتے، بادیان کا پھول، الائچیاں، لونگ، بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کر ۲۰-۳۰ منٹ تک قہوہ پکنے کیلئے رکھ دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں ۲ کپ ٹھنڈا برف والا پانی ڈال کراچھی طرح مکس کریں اور مزید ۱۰-۱۵ منٹ تک پکائیں اور چمچ چلاتے جائیں قہوہ تیار ہو جائے تو چھان کر علیحدہ رکھ دیں
۲- ایک اور پین میں دودھ چڑھائیں جب ۲-۳ بوائل آ جائیں تو بادام، پستے، چینی شامل کریں اس کے بعد پہلے سے تیار شدہ قہوہ کے ۴ کھانے کے چمچ یا ضرورت کے مطابق قہوہ شامل کر کے اچھی طرح پکائیں جب گاڑھی ہونے لگے تو اتار لیں اور مزیدار کشمیری چائے بادام پستے کی گارنش کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں