231

لودھراں: پولیس کی بروقت کارروائی، بینک ڈکیتی ناکام، 2 ڈاکو گرفتار

لودھراں (ملک عبدالشکور حیدری ایڈووکیٹ) خفیہ ادارے اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام۔ لودھراں میں ایم سی بنک کے پاس ڈکیٹی کی واردات. کمبوہ پلازہ میں ڈکیٹوں کی واردات کی کوشش.
لودھراں پولیس اہلکار کا سول کپڑوں میں مین روڈ پہ پولیس مقابلہ.سرِ عام فائرنگ کا تبادلہ دو ڈکیٹ گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں ملتان روڈ پر کمبوہ پلازہ کے قریب 3 مسلح ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ، پولیس نے تعاقب کرکے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا، جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

تینوں مسلح ڈاکو نجی بنک کے باہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے۔

مسلح ڈاکوؤں کی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی بھی کوشش۔ترجمان پولیس

پولیس کے چیک کرنے پر دو مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرکے گلیوں میں فرار ہوئے۔

کراس فائرنگ سے ایک مسلح ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

دونوں فرار ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل،ناکہ بندی کروا دی گئی۔ترجمان پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں