48

کراچی: ماہی گیروں کی قسمت بدل گئی، 40 لاکھ مالیت کی دو مچھلیاں ہاتھ لگ گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ابراہیم حیدر کے ماہی گیروں نے 40 لاکھ روپے مالیت کی دو قیمتی ترین مچھلیاں پکڑلیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت کھل گئی، مہنگی ترین تصور کی جانے والی ’’سوا‘‘ مچھلی سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی، جال میں پھنسنے والی ہیرا مچھلی کے علاوہ دو عدد ’’سُوا‘‘ مچھلیاں بھی شامل ہیں جن کی فی کس قیمت 20 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیرقیمتی آبی حیات کے شکار پر خوشی کے عالم میں محورقص ہیں۔

واضح رہے کہ مقامی زبان میں سوا نامی مچھلی خود کو پانی پر تیرانے کے لیے ایک اچھال (بایونسی) جھلی اپنے جسم میں رکھتی ہے۔ اس جھلی کو مقامی ماہی گیر پھوٹی کہتے ہیں۔

ماحولیاتی قلم کار اور شجرکاری کو فروغ دینے والے سلیمان عبداللہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ سوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں