48

پشاوری نمکین گوشت … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مٹن۔ آدھا کلو
تیل۔ ایک چوتھائی کپ
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا کھانے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر۔ آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی۔ ۲-۳ عدد
ادرک باریک کٹی ہوئی۔ گارنش کیلئے
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا۔ گارنش کیلئے
پانی۔ حسب ضرورت

ترکیب:-
کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں گوشت ڈال کر ہلکا سا بھونیں جب گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس میں دو گلاس پانی ڈال کر آنچ تیز کر دیں جب جوش آجائے تو آنچ ہلکی کر کے گوشت اچھی طرح گل جانے تک پکائیں اب کالی مرچ اور نمک ڈال کر بھون لیں اسکے بعد بھنا ہوا زیرہ، ادرک ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر تھوڑی دیر دم پہ رکھیں مزیدار نمکین پشاوری گوشت تیار ہے۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں