96

گڑ والی گجک … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
گڑ۔ آدھا کلو
تیل۔ ۲ چائے کے چمچ
بادام بغیر چھلکا۔ ۵۰ گرام
پستہ بغیر چھلکا۔ ۵۰ گرام
مونگ پھلی بغیر چھلکا۔ ۱۰۰ گرام
بھنی دال۔ ۱۰۰گرام

ترکیب:-
۱۔ پین میں دو چمچ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں گڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر پگھلنے دیں جب گڑ پگھل جائے تو تمام خشک میوہ جات شامل کریں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد کسی ٹرے میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور ٹکڑے بنا کر سردیوں کی سوغات مزیدار میٹھا پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں