69

تھائی شرمپس سوپ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
شرمپس۔ آدھا کلو
باسمتی چاول۔ ایک کپ
مکھن۔ ۲ کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
لہسن کے جوے۔ ۲ عدد باریک کٹے ہوۓ
پیاز۔ ایک عدد باریک کٹا ہوا
شملہ مرچ سرخ۔ باریک کٹی ہوئی
ادرک باریک کٹی ہوئی۔ ایک کھانے کا چمچ
کری پیسٹ۔ ۲ کھانے کے چمچ
کوکو نٹ ملک۔ ایک کپ
ویجیٹیبل سٹاک۔ ۳ کپ
لیموں۔ ایک عدد
سبز دھنیا۔ ۲ کھانے کے چمچ باریک کٹی ہوئی

ترکیب:-
۱-چاولوں کو بھگو کر ایک کنی رکھ کے ابال لیں
۲-ایک پین میں مکھن ڈالیں جب پگھل جائے تو شرمپس ڈالیں ساتھ ہی کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر شرمپس کا رنگ ہلکا گلابی ہونے تک پکائیں اور نکال کر سائیڈ پہ رکھ دیں
۳-اسی پین میں اب لہسن ڈالیں ساتھ ہی پیاز اور شملہ مرچ شامل کر کے ۳-۴ منٹ تک پکائیں پھر ادرک شامل کر کے مزید ایک منٹ تک پکائیں اب اس میں کری پیسٹ شامل کر کے مزید ایک منٹ تک پکائیں پھر کوکو نٹ ملک اور ویجیٹیبل سٹاک شامل کریں اور چمچ برابر چلاتے جائیں جب جوش آنے لگے تو آنچ ہلکی کر کے سوپ گاڑھا ہونے تک پکائیں اب اس میں ابلے ہوئے چاول،شرمپس ،لیمن جوس اور دھنیا ڈالیں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد گرما گرم سوپ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں