59

چمن: بارش میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جانبحق

چمن (ویب ڈیسک) کلی لقمان میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی لقمان میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر 5 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع لیویز کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی کہ بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی اور گھر میں موجود تمام افراد ملبے کی نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں، جب کہ زخمی حالت میں ملنے والوں کی تعداد 6 ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور تاحال کچھ افراد ملبے تلے ہی موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں