43

مٹر پلاؤ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-

چاول۔ ایک کلو
مٹر۔ ایک کلو
تیل۔ آدھا کپ
پیاز۔ ۲ عدد
لہسن ادرک پیسٹ۔ دوکھانے کا چمچ
ٹماٹر۔ ۲ عدد
دہی۔ ایک پاؤ
ثابت کالی مرچ۔ ۶-۷ عدد
ثابت زیرہ۔ آدھاچائے کا چمچ
ریڈ کرش چلی۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
چکن پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:-
۱- پتیلی میں تیل ڈالیں اور پیاز ڈال کر ہلکے بادامی کر لیں پھر زیرہ، کالی مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ شاملکریں ہلکا سا بھون کر ریڈ کرش چلی، چکن پاؤڈر اور نمک شاملُکریں ساتھ ہی مٹر ڈال دیں تھوڑا سا پانی شاملُکر کے مٹروں کو ادھ گلا کر لیں پھرپھینٹا ہوا دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اسکے بعد ۵ گلاس پانی شاملُکریں جب پانی کو جوش آجائے تو چاول ڈال دیں جب چاو لوں کا پانی خشک ہونے لگے تو چاولوں کو دمُ لگا دیں۔۔۔ مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں