49

ایران کا یوکرین کے مسافرطیارے کو غلطی سے گرانے کا اعتراف

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے یوکرینی طیارے کو غیرارادی طورپر مار گرانے کا اعتراف کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے اس واقعے پر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مارگرانا انسانی غلطی تھی۔

ایران حکام کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج نے غلطی سے یوکرین کے مسافر طیارےکو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے بتایا ہےکہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں فوج انتہائی الرٹ تھی اور طیارے کو پاسداران انقلاب کے حساس عسکری سینٹر کی طرف بڑھتے ہوئے ہدفِ مخالف سمجھ کر غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سسٹم کو مزید جدید کیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہےکہ جہاز پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

گزشتہ روز طیارے پر مبینہ میزائل حملے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رات کے وقت مسافر طیارے کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور فضا میں شعلے بلند ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں