52

کیا آب بھی اپنے سیاہ ہونٹوں سے پریشان ہیں؟

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

اکثر خواتین کو دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنے سیاہ ہونیوالے ہونٹوں کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ایک بڑی اور عام وجہ غیر معیاری لپ اسٹک کا استعمال کرنا ہے. لیکن آج میں آپ کو ایس طریقہ بتاؤں گی جس کے تھوڑے عرصہ استعمال سے آپ کے ہونٹ پہلے کی طرح دلکش اور گلابی ہوجائیں گے.

گلاب کی پنکھڑیوں کو تھوڑے سے دودھ میں پیس کر دن میں تین سے چار مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں ہونٹوں کی سیاہی دور ہونے کیساتھ ساتھ ہونٹ گلابی اور نرم بھی ہو جائیں گے۔

ایک ٹماٹر کا جوس ایک کھانے کا چمچ لیموں کا جوس اور پودینے کی 10 سے 15 پتیاں ملا کر پیس لیں اور یہ مکسچرروزانہ ایک کپ پئیں ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جائے گی۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، ککنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں