67

چکن چلی ڈرائی … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن بون لیس۔ ۳۰۰گرام
کارن فلور۔ ۳-۴ کھانے کے چمچ
میدہ۔ ۲کھانے کا چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
تیل۔ تلنے کیلئے
زیتون کا تیل۔ ۲ کھانے کے چمچ
لہسن کے جوے۔ ۳-۴ عدد باریک کٹے ہوئے
پیاز۔ ایک عدد
شملہ مرچ سرخ اور ہری ۲ عدد جولین کٹ
سویا ساس۔ ۴ کھانے کے چمچ
چلی ساس۔ ۴ کھانے کے چمچ
سرکہ۔ ۲کھانے کے چمچ
ریڈ کرش چلی۔ ایک چائے کا چمچ
براؤن شوگر۔ آدھا چائے کا چمچ
ہرا پیاز۔ گارنش کیلئے

ترکیب:-
۱-چکن کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں دو چمچ سویا ساس، دو چمچ چلی ساس، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، نمک، کارن فلاور اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ۳۰ منٹ کیلئے میرینیٹ کر کے تیل میں فرائی کر لیں
۲- اب ایک پین میں زیتون کا تیل ڈال کر اس میں کٹا ہوا لہسن ڈالیں اور ہلکا سا براؤن کر لیں پھر پیا اور، شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا سوتے کریں اب دو چمچ سویا ساس، دو چمچ چلی ساس، دو چمچ سرکہ، کالی مرچ پاؤڈر، ریڈ کرش چلی، نمک اور براؤن شوگر ڈال کر مکس کریں اسکے بعد چکن شامل کریں اور ۲-۳ منٹ تک پکائیں آخر میں میدہ کو پانی میں گھول کر ملائیں اور اور تھوری دیر پکانے کے بعد مزیدار چلی چکن کو گار لک رائس یا ابلے ہوئے چالوں کے ساتھ پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں