48

وہاڑی: ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

وہاڑی (محمد اکرام سے) تھانہ ساہوکا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں تین ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے.

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقہ تھانہ ساہوکا کی حدود چٹی پلی کے قریب چار ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس تھانہ ساہوکا کو اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور دونوں طرف سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔

فائرنگ کے نتیجہ میں تین ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکے ایک ساتھی نے فرارہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا۔ زخمی ڈاکوؤں میں ایک کی شناخت بدنام زمانہ عامر عرف عامری اوڈ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تینوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں