50

بھاؤ تاؤ کے بعد بیوفا شوہر 17 ڈالر میں فروخت

نیروبی (ویب ڈیسک) چند روز پہلے کینیا کی ایک رہائشی خاتون نے اپنے دھوکے باز شوہر کو اسی کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں صرف 17 امریکی ڈالر جتنی معمولی رقم کے عوض فروخت کردیا۔ جو پاکستانی روپوں میں صرف 2600 روپے بنتی ہے۔

ویب سائٹ ’’اوڈیٹی سینٹرل‘‘ کے مطابق، کینیا کی رہائشی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اس کی تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ہلے تو اس نے اپنے شوہر کو مار پیٹ کر گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔ پھر وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈ کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ وہ 2000 کینیئن شلنگ (20 امریکی ڈالر، یا 3100 پاکستانی روپے) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کےلیے خرید سکتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر، گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر یہ سودا 1700 کینیون شلنگ (17 امریکی ڈالر، یعنی 2600 پاکستانی روپے) میں طے پاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں