45

گلاب جامن … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
خشک دودھ۔ ایک کپ
میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ
کھویا۔ ۲۵۰ گرام
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
الائچی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
گھی۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل۔ تلنے کیلئے
انڈہ ایک عدد
چینی۔ دو کپ
الائچی۔ ۴-۵ عدد
پستہ۔ گارنش کیلئے

ترکیب:-
۱- کھوئے کو اچھی طرح مسل کر اس میں الائچی پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر ، گھی ،میدہ اور خشک دودھ شامل کر کے پھینٹے ہوئے انڈے سے گوندھ لیں
پھر چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر تیل میں ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں
۲-دوسرے چولہے پر چینی میں دو کپ پانی اور الائچیاں ملا کر شیرہ تیار ہونے کیلئے رکھ دیں جب شیرہ تیار ہو جائے تو فرائی کی ہوئی بالز شیرے میں ڈالتے جائیں تھوڑی دیر تک شیرے میں رہنے دیں جب نرم ہو جائیں تو پستہ سے گارنش کر کے گرم گرم پیش کریں ۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں