52

نئے آلو کو صاف کرنیکا آسان طریقہ

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

آج کل نئے آلو کا سیزن ہے اور اس کے ذائقے کی وجہ سے لوگ اس کا استعمال معمول بنالیتے ہیں۔ لیکن اس پر موجود زیادہ مٹی کے باعث چند لوگ اس کا استعمال نہیں کرتے اور جو لوگ کرتے ہیں ان کے لیے اس کو سردی میں بار بار دھونا مشکل ہوجاتا ہے۔ آج میں اس کا آسان حل بتاتی ہوں جس سے نئے آلو آسانی سے صاف ہوجائیں گے اور وقت بھی نہیں لگے گا۔

  • آلو صاف کرنیکا پہلا طریقہ یہ ہے کہ آلو لیں اور اس کو پانی کی مدد سے دھولیں۔
  • برتن دھونے والا اسٹیل کا جھونا لیں اور آلو کو رگڑ کر دھولیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
  • اس طریقے سے آپ کو چھری سے چھیلنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور ساتھ ہی محنت بھی زیادہ نہیں لگے گی۔
  • آلو صاف کرنیکا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نیم گرم پانی لیں اور اس میں نئے آلو کو دس منٹ کے لیے بھگو کر چھوڑ دیں۔ خیال رکھنا ہے پانی زیادہ گرم نہ ہو۔ پانی بس اتنا گرم رکھیں کہ ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ہاتھوں میں ٹھنڈ نہ لگے اور اس پر چپکی مٹی آرام سے نکل جائے۔
  • ہر گھر میں ہی ایک بار میں آلو ایک کلو یا اس سے زیادہ ہی لیا جاتا ہے۔ جتنے آلو لیں سارے ایک ساتھ بھگوئیں اور جب جب کھانے میں آلو کی ضرورت ہو اتنے استعمال کرلیں۔ یوں آپ کو بار بار ان کو دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ۔ دھیان رہے کہ آلو دھونے کے بعد اس کو اچھی طرح خشک کرکے رکھیں تاکہ یہ خراب نہ ہوں۔
  • ایسا کرنے سے نہ آپ کے ہاتھ گندے ہوں گے اور نہ ہی آپ کو سردی میں ٹھنڈ لگے گی۔۔ ۔ یہ ٹپ آزمائیں اور نئے آلو سے کریں کھانے کا مزہ دوبالا۔

مصنفہ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مصنفہ ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ ، کوکنگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں