44

سام سنگ کے صارفین کے لیے خوشخبری، دنیا کا پہلا بغیر فریم ‘ایل ای ڈی’ متعارف

سئیول (ویب ڈیسک) سام سنگ نے بغیر فریم والا دنیا کا پہلا ’ایل ای ڈی‘ ٹیلی وژن تیار کرلیا ہے جس کی ممکنہ رونمائی آئندہ ہفتے کی جائے گی۔

الیکڑانکس اشیاء، موبائل فونز اور ٹیلی وژن ٹیکنالوجی کے معروف ادارے سام سنگ نے نئے سال کی ابتدا میں ہی اپنے صارفین کو حیران کردینے کا نسخہ تیار کرلیا ہے۔ نت نئی ٹیکنالوجی سے لیس، سلم اینڈ اسمارٹ اسکرین ٹیلی وژن کے بعد اب ایل ای ڈی کی دنیا میں نئی جدت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبریں گرم ہیں کہ سام سنگ آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں ہونے ’کنزیومر الیکڑونکس شو‘ یعنی (CES) میں اپنی نوعیت کا سب سے جدید اور انوکھا ایل ای ڈی ٹیلی وژن متعارف کرارہی ہے۔ یہ بغیر فریم والا ایل ای ڈی ٹی وی ماڈل ’8K QLED‘ ہوگا جس میں ایک ایک انچ اسکرین ہی ہوگئی۔

ایسا نہیں ہے کہ پوری ایل ای ڈی اسکرین پر مشتمل ہوگی اور اسکرین کے اطراف کسی قسم کا حفاظتی فریم نہیں رکھا جائے گا البتہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ یہ فریم یا بیزل دکھائی نہیں دے گا یعنی اس ماڈل میں اسکرین کے چاروں طرف فریم انتہائی باریک ہوگا اتنا باریک کہ معمولی فاصلے سے بھی وہ نظر بھی نہیں آئے گا۔

بات کچھ بھی ہو سام سنگ نے صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے تاحال اس حیران کردینے والے ایل ای ڈی ٹی وی سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں جس سے صارفین کی بے تابی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور سب کی نگاہ آئندہ ہونے والے سی ای ایس کنونشن پر جم گئی ہیں جہاں کچھ نیا، منفرد اور انوکھا دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں