54

دال مکھنی … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
دال ماش ثابت۔ ۳۰۰ گرام
تیل۔ آدھی پیالی
لہسن ادرک پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ۔ ایک پیالی
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
کوکو نٹ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ
پستہ بادام کاجو کا پیسٹ۔ دو چائے کے چمچ
کریم۔ ایک چائے کا چمچ
مکھن۔ ۳ چائے کے چمچ
میتھی۔ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ ۳-۴ عدد
ادرک۔ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی
گرم پانی۔ ایک پیالی
ترکیب:-
۱-دال ماش کو بھگو کر ابال لیں
۲- ایک پین میں تیل ڈالیں اسمیں لہسن ادرک کا پیسٹ اور زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں پھر ٹماٹر کا پیسٹ، دھنیا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر،کوکو نٹ پاؤڈر،سرخ مرچ،نمک اور دال ڈال کر بھونیں رنگ بدلنے پر گرم پانی ڈالیں اور ۲-۳ منٹ پکائیں پھر پستہ بادام کاجو کا پیسٹ،کریم، میتھی اور مکھن شامل کر کے ۵-۷ منٹ تک بھونیں پھر ادرک مرچیں اور دھنیا ڈال کر اتار لیں آپکی مزیدار دال ملھنی تیار ہے

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں