52

جنرل سلیمانی کی آبائی علاقے میں تدفین، بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی

تہران (ویب ڈیسک) امریکی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپردخاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران کل بھگدڑ مچنے سے 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد تدفین بھی مؤخر کر دی گئی تھی۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں تدفین کے جلوس میں شدید رش کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مذکورہ حادثے کی وجہ سے قاسم سلیمانی کی کل تدفین کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا تھا اور انہیں آج سپرد خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری کی صبح بغداد ائیرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں