91

میانوالی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے یا دیگر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں