60

مچھلی کا سالن … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مچھلی۔ ایک کلو
دہی۔ ایک پاؤ
تیل۔ آدھی پیالی
لہسن۔ ایک گٹھی
ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا
اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ۲ کھانے کے چمچ
ہلدی۔ ایک چٹکی
نمک۔ حسب ذائقہ
ہری مرچ۔ ۳-۴ عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی

ترکیب:-
۱- مچھلی کو نمک لگا کر دھو لیں پھر تیل میں فرائی کر لیں
۲-ادرک اور لہسن کو دہی کے ساتھ گرائنڈ کر لیں پھر پتیلی میں تیل ڈال کر اس میں گرائنڈ کی ہوئی دہی ڈالیں اور سارے مصالحے شامل کرکے دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں اب اس مصالحے میں مچھلی ڈال کر بھون لیں خیال رہے کے بھونتے وقت مچھلی ٹوٹنے نہ پائے بھوننے کے بعد آدھا گلاس پانی ڈال کر ۲-۳ منٹ تک پکائیں پھر ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر مزیدار مچھلی کا سالن پیش کریں.

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں