62

قصور:انسانیت ایک بار پھرشرما گئی، والد نے 500 کی خاطر اپنی بیٹی اوباش کو دیدی

قصور (ویب ڈیسک) بدبخت باپ نے صرف 500 روپے کی لالچ میں اپنی 10 سالہ بیٹی زیادتی کےلیے اوباش نوجوان کے حوالے کر دی۔

ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پھولنگر کے گاؤں کھڑک سنگھ کے رہائشی اسماعیل نےصرف 500 روپے کی خاطر اپنی 10سالہ بیٹی کو زیادتی کےلیے 26 سالہ اوباش حنیف کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق جب بچی نے شور مچایا تو لوگ اکٹھے ہو گئے جس پر والد اسماعیل اور حنیف دونوں فرار ہوگئے۔

بعدازاں بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ ملزم حنیف کے خلاف ایک بچے سے بھی زیادتی کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سے پنجاب کے شہر قصور کے مختلف علاقوں میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں