53

زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے، نقصانات کی رپورٹ تیارکی جارہی ہے: وزیراعلیٰ

گلگت (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ استور میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی مکمل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن سے مسلم لیگ (ن) استور کے جنرل سیکرٹری رانا محمد فاروق کی قیادت میں زلزلہ متاثرین نے ملاقات کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ، جہاں جہاں مزید ٹینٹ اور سامان کی ضرورت ہو کمیٹی ان مقامات کی نشاندہی کرے وہاں بھی سامان فراہم کیا جائے گا.

صوبائی حکومت منظور کردہ پالیسی کے مطابق زلزلہ متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی، وفد میں شامل اراکین نے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور متاثرین کیلئے ادویات فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں