59

حیدرآباد: پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش لاکھوں مالیت کی آئس سمیت گرفتار

حیدرآباد (ویب ڈیسک) پولیس نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی آئس منشیات برآمد کرکے بین الاصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی آئس منشیات برآمدگی تاریخ کی بڑی کارروائی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پنیاری تھانے کی پولیس نے لیاقت پل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آئس منشیات فروش محمد سلیمان ولد رحیم دل خان کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 940 گرام آئس نشہ برآمد کرلیا جب کہ مذکورہ ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق حیدرآباد شہر میں آئس نشے کے حوالے شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے مخفی کارروائی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے 50 لاکھ سے زائد مالیت کی آئس منشیات پکڑی ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد پولیس نے دیگر کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس، 4بوتل کچی شراب، 210 مین پوری برآمد کی ہیں۔

ادھر تھانہ ٹنڈو یوسف پولیس نے دوران پیٹرولنگ ایک شخص وزیر علی کو 4بوتل کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں