51

ہاٹ اینڈ ساور سوپ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن سٹاک۔ ایک لیٹر
ثابت کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک۔ ۲۰ گرام
تیز پات۔ ۱-۲
گاجر۔ ۱-۲ عدد
چکن کی ہڈیاں۔ ۵۰۰ گرام
گوبھی۔ آدھا کپ
ابلا ہوا ریشے دار چکن۔ ۲کپ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچ۔ ۵-۶ عدد
چکن پاؤڈر۔ ۳ کھانے کے چمچ
زردہ کا رنگ۔ ایک چٹکی
نمک۔ حسب ذائقہ
ہاٹ ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سویا ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سفید سرکہ۔ ۲ کھانے کی چمچ
انڈہ۔ ایک عدد
میدہ۔ ۱-۲ کھانے کے چمچ
براؤن شوگر۔ ۱کھانے کے چمچ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
گاجریں چاپ کی ہوئی۔ آدھا کپ
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی۔ آدھا کپ
کارن فلاور سلوشن۔ ایک کپ
انڈے۔ ۲ عدد

ترکیب:-
۱- ڈیڈھ لیٹر پانی میں چکن کی ہڈیاں،ثابت کالی مرچیں، تیز پات، ایک گاجر اور گوبھی ڈال کر پکنے کیلئے چڑھا دیں
۲-چکن چنکس میں انڈہ، کارن فلاور اور تھوڑا سا نمک ڈال کر میرینیٹ کر لیں
۳-اب سٹاک میں میرینیٹد چکن، بون والا چکن، سویا ساس ،ہاٹ ساس،سرکہ، کالی مرچ پاؤڈر،ثابت لال مرچ، کٹی ہوئی سبز مرچ، چکن پاؤڈر، نمک، گاجر اور گوبھی بھی ڈال دیں ایک سے دو کپ پانی بھی ڈالیں جب گاڑھا ہونے لگےتوکارنفلاورسلوشن شامل کریں آخر میں انڈے ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں پھر چولہا بند کر دیں مزیدار سوپ سے داد وصول کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں