61

نہاری … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
بیف۔ ایک کلو
پیاز۔ ۲عدد
تیل۔ آدھا کپ
لہسن ادرک پیسٹ۔ ۲ چائے کے چمچ
سفید زیرہ پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا۔ ۲ چائے کے چمچ
سرخ مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
سونف پسے ہوۓ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
آٹا۔ آدھا کپ
ہری مرچ ۵-۶ عدد
ادرک باریک کٹی ہوئی۔ گارنش کیلئے
سبزدھنیا باریک کٹا ہوا۔ گارنش کیلئے
ترکیب
۱- تیل میں ثابت سفید زیرہ اور پیاز ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اسکے بعد بیف، ہری مرچ ثابت، سرخ مرچ، دھنیا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر،ہلدی اور نمک ڈال کر ۵-۷ منٹ تک بھون لیں پھر گرم پانی ڈالکر بیف کے گلنے تک پکائیں گوشت گل جانے کے بعد آٹے کو بھون کر بھگار لگائیں اور سونف بھی ڈال دیں مزیدار نہاری تیار ہے

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں