46

معروف شیف اور ماہرامورخانہ داری کے پرستارآج انکی دوسری برسی منا رہے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف شیف، میزبان اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے لیکن ان سے زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھنے والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

زبیدہ آپا کے نام سے مشہور زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھیں اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔

زبیدہ طارق کی شہرت کی ایک وجہ اُن کے وہ ٹوٹکے بھی تھے جو وہ اپنے ٹی وی پروگرامز کے دوران ناظرین کو بتایا کرتی تھیں۔

زبیدہ طارق جس خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اس کا حصہ پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اور ہر خاص و عام میں مقبول قلم کار، شاعر، مزاح نگار، مصور اور اداکار انور مقصود بھی ہیں۔

زبیدہ طارق 4 جنوری 2018 کو حرکتِ قلب بند ہو جانے کی وجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں