52

لاہور: سال نو پر اندھی گولی کا شکار ہونیوالی لڑکی جانبحق

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں سال نو کی رات ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 13 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ فیض باغ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی ایمان فاطمہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔

ماموں غلام نبی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کررہے تھے، میری بھانجی ایمان اپنے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسے سر میں گولی لگ گئی، وہ میو ہسپتال میں داخل تھی اور آج انتقال کرگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں